728x90 AdSpace

  • Latest News

    Friday 20 January 2017

    پارا چنار میں دھماکہ کم از کم 12 افراد ہلاک



    پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاڑا چنار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ دھماکہ سبزی منڈی کی عیدگاہ ماکیٹ میں ہوا۔

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکہ صبح 8:45 پر ہوا۔

    جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سبزی منڈی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

    پاڑا چنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 12 میتیں مرکزی امام بارگاہ پہنچائی گئی ہیں۔

    اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

    ہسپتال میں موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ 55 سے زیادہ زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    اس دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    دھماکے کی نوعیت کا اب تک علم نہیں ہو سکا۔

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور اس کا تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ کیسے کیا گیا ہے۔

    پاکستانی فواج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا۔

    بیان کے مطابق آرمی کے ہیلر کاپٹروں کی مدد سے زخمی افراد کو وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پارا چنار میں دھماکہ کم از کم 12 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top