728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 9 January 2017

    مرحوم آیۃ اللہ رفسنجانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام




    انّا لله و انّا الیه راجعون

    رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مرحوم آیۃ اللہ رفسنجانی کی رحلت پر تحریر کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا:

    نہایت افسوس کے عالم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی خبر میں نے سنی جو میرے دیرینہ رفیق اور کئی سالوں پر محیط انقلاب اسلامی کے پورے دور میں میرے قریبی شریک کار تھے۔

    وہ اس پر خطر اور فخریہ راہ میں ڈٹے رہنے والے ایک ایسے کم نظٰیر شخص تھے جن کا شمار ان اولیں افراد میں ہوتا تھا جنہوں نے شہنشاہیت کے خلاف آواز اٹھائی اور اس راہ میں صعوبتیں اور تکلیفیں برداشت کیں۔
    ہاشمی کے چلے جانے کے بعد میں اب کسی ایسی شخصیت کو نہیں پہچانتا جو اس تاریخ ساز دور کے نشیب و فراز میں اس قدر دراز مدت پر محیط تجربوں کا مالک ہو۔

    میں تہہ دل سے ان مرحوم کے لئے غفران اور رحمت الٰہی کا طلبگار ہوں اور انکی اہلیہ محترمہ، انکی اولاد،انکے بھائیوں اور دیگر پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں-



    نوٹ: رہبرانقلاب اسلامی کے تسلیتی پیغام کا پورا متن بہت جلد پیش کیا جائیگا-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مرحوم آیۃ اللہ رفسنجانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top