728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday 17 May 2016

    کویتی پارلیمان کے نمائندے نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو علاقہ کا قائد قراردیدیا




     کویت کی پارلیمان کے نمائندے عبدالحمید دشتی نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای علاقہ کے قائد اور راہنما ہیں۔
     خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمان کے نمائندے عبدالحمید دشتی نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای علاقہ کے قائد اور راہنما ہیں۔
    عبدالحمید دشتی نے اپنے ٹوئيٹر صفحہ پر تحریر کیا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور جیسا کہ امیر کویت نے کہا ہے کہ  آیت اللہ خامنہ ای علاقہ کے قائد اور راہنما ہیں۔

    کویتی پارلیمنٹ کے نمائندے عبدالحمید دشتی نے شام اور یمن میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر ہمیشہ تنقید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں وہابی تکفیری نظریہ کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور جب تک یہ نظریہ ختم نہیں ہوگا تب تک دہشت گردی جاری رہےگی۔ کویتی حکومت، سعودی عرب کے دباؤ میں آکر عبدالحمید دشتی کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے عبدالحمید دشتی  کے پارلیمانی استثنی کو منسوخ کردیا ہے۔
    بشکریہ: شیعت میڈیا ڈاٹ نیٹ

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویتی پارلیمان کے نمائندے نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو علاقہ کا قائد قراردیدیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top