عراق میں فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے عراقی افواج کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے فلوجہ آپریشن کے ایک کمانڈر حسن الساری نے بتایا ہے کہ شہر فلوجہ کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے چھے سیکٹروں سے آپریشن جاری ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں عراقی افواج کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
عراق کے صوبے الانبار کے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے جاری آپریشن کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے ، شہر فلوجہ کے اطراف میں متعدد اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق فلوجہ کے نزدیک واقع شہر الکرمہ مکمل طور پر عراقی افواج کے کنٹرول میں آگیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس کاروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے اور چالیس کو گرفتار کرلیا گیا ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فلوجہ کے مشرق میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے پندرہ جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ عراقی ذرائع کے مطابق فلوجہ پوری طرح
عراقی افواج کے محاصرے میں ہے۔
عراقی افواج کے محاصرے میں ہے۔
فلوجہ میں داعش کا زوال قریب/ عراقی فوج کا فلوجہ کے دو علاقوں پر قبضہ
عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس کارروائي میں اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ دو علاقوں سجر اور صبیحات کو آزاد کرالیا گيا ہے۔
عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس کارروائي میں اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ دو علاقوں سجر اور صبیحات کو آزاد کرالیا گيا ہے۔
ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس کارروائي میں اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ دو علاقوں سجر اور صبیحات کو آزاد کرالیا گيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے اس کارروائی کے دوران سجر اور صبیحات علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔ اس کاروائی کے دوران 40 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق فلوجہ میں داعش کا کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ادھر عراقی فورسز نے الکرمہ میں بھی دس علاقوں کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے آج صبح فلوجہ کو آزاد کرانے کا سرکاری طور پر حکم صادر کردیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment