سابق صدر ضیاٗ الحق کے بیٹے اعجاز الحق نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی کو امریکا نے قتل کروایا، تفصیلات کے مطابق اعجا ز الحق نے یہ بات ایک سوال کے جومیں کہی ان سے پوچھا گیا کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کروانے میں ضیاءالحق براہ راست ملوث تھے۔؟تو انہوں نے کہاکہ
جب کوئی بندہ اقتدار میں ہوتا ہے تو اس کے دور میں ہونیوالا ہر اقدام اسی کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے علامہ حسینی کو جب شہید کیا گیا تو حالات کچھ اس طرح کے بن چکے تھے کہ سارا ملبہ میرے والد پر ڈال دیا گیا، حالانکہ میرے والد امام خمینی کے بہترین دوست تھے، وہ اکثر ہمیں بھی ذکر کرتے تھے کہ امام خمینی سے مل کر انہیں نئی طاقت ملتی ہے، وہ امام خمینی کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور اسی وجہ سے وہ علامہ حسینی کا بھی احترام کرتے تھے۔ وہ اہل تشیع کو پاکستان کی اہم قوت سمجتھے تھے، آپ کو یاد ہوگا، جب مفتی جعفر کی قیادت میں اہل تشیع نے اسلام آباد میں دھرنا دیا اور سیکرٹریٹ پر قبضہ کر لیا تو ضیاءالحق نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے تھے۔ وہ اہل تشیع کو احترام دیتے تھے، لیکن کچھ بیرونی قوتوں کو یہ پسند نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ ایک منصوبہ بندی سے علامہ حسینی کو شہید کروا دیا گیا اور اس کا ملبہ میرے والد کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ علامہ حسینی کو امریکہ نے اس لئے قتل کرایا کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کی پاکستان میں ترویج کر رہے تھے۔ امریکہ نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان میں ایرانی انقلاب کے اثرات پہنچیں۔ اس حوالے سے ایک عرب ملک کو بھی امریکہ نے استعمال کیا اور پاکستان میں دہشتگردی کروائی گئی۔
واضح رہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے قتل کا ذمہ دار براہ راست سابق صدر جنرل ضیاٗ الحق کو قرار دیا گیا تھا اور اس بات کا اعتراف انکے قاتلوں نے بھی کیا تھا کہ ہمیں اس وقت کے حکومت عہدیداروں نے یہ کام کرنے پر اکسایا تھا۔
بشکریہ:شیعیت نیوز:
0 comments:
Post a Comment