728x90 AdSpace

  • Latest News

    Saturday, 28 May 2016

    پاکستان 5 منٹ کے اندر کہوٹہ سے دہلی کو نشانہ بنانے کے قابل ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرخان


    اسلام آباد: سائنسدان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ہماری ایٹمی طاقت نے اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو بے بس کردیا ہے اور ہم 5 م،نٹ میں کہوٹہ سے نئی دلی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا کہ پاکستان سائنسی ترقی کے میدان میں ایسے اعلیٰ دماغ اور وسائل رکھتا ہے کہ اگر انہیں استعمال میں لایا جائے تو ہم پانچ سال میں ملائشیا اور ترکی جیسے ممالک سے آگے نکل سکتے ہیں لیکن ہمارے ہاں منصوبوں کی ترجیحات قومی ضروریات کے مطابق نہیں رکھی جاتیں ،جس کی وجہ سے ملک مسلسل افراتفری کا شکارچلا آرہا ہے۔
    ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا کہ  ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے میں دہشت گردی بے روزگاری اور مہنگائی کا بھی بہت دخل ہے، ورنہ یہ خدا کا بہت بڑاکرم ہے کہ جس ملک میں موٹر سائیکل تک باہر سے بن کر آتے ہیں وہاں ہم نے اللہ کی مہربانی سے ایٹم بم بنالیا، ہماری ایٹمی طاقت نے اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو بے بس کردیا ہے،پاکستان 5 منٹ کے اندر کہوٹہ سے دہلی کو نشانہ بنانے کے قابل ہے، اس کامیابی کے پیچھے اُن بہترین سائنسدانوں کی سالوں کی محنت کارفرما ہے جنہوں نے ان کےساتھ مل کر خلوصِ نیت سے پاکستان کو یہ صلاحیت فراہم کی۔ پاکستان 1984 میں ہی ایٹمی دھماکے کرنے کے قابل ہوگیا تھا تاہم جنرل ضیا الحق نے یہ کہہ کر روک دیا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغان جنگ کی امداد ملنا بند ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا خالق کہا جاتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان 5 منٹ کے اندر کہوٹہ سے دہلی کو نشانہ بنانے کے قابل ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرخان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top