728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 23 May 2016

    چرس کے دماغ ،دل ،آنکھوں اورمعدے پرمرتب ہونے والے انتہائی مضراثرات


    لندن(نیوز)پاکستان اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں انتہائی مقبول غیر قانونی منشیات چرس(بھنگ،گانجا) کے عادی افراد کو اس کے انتہائی مضر صحت سے لاعلم ہیں۔یہ دوسرے درجے کی منشیات آپ کے دماغ ،دل اور اندرونی اعضا  کو کس طرح تباہ کرتی ہے اس سے متعلق طبی ماہرین کے حیرت انگیز انشکافات سے متعلق آگاہ کرتے ہیں ۔جب آپ گانجا(چرس کی ایک قسم)کا کش لگاتے ہیں تو اس میں پایا جانے والا کیمیکل ٹیٹراہائیڈروکینابینل(ٹی ایچ سی)آپ کے جسم سے ہوکر آپ کے دماغ کو متاثر کرتاہے ۔چرس کے اثرات دوسری منشیات کی نسبت جسم میں زیادہ دیر تک رہتے ہیں ۔اس کے ایک مرتبہ استعمال کے اثرات پیشاب ،خون اور بالوں میں تین ماہ کے بعد بھی شناخت کیے جاسکتے ہیں۔


    دماغ
    چرس دماغ کے اطلاعاتی عمل کو انتہائی بری طرح تباہ کرتی ہے ۔اس میں 60قسم کے کینابینائوڈز کیمیکل،کیمیکل مرکبات پائے جاتے ہیں جودماغ کے اندرونی و بیرونی محرکات کو انجام دینے والے اخذوں(ریسپٹرز)پربراہ راست اثر انداز ہوتے ہیں ۔اس کا زیادہ استعمال آپ کو بے قرار،پاگل یاہروقت پریشان رہنے والا بنادیتاہے۔دوسری منشیات کی طرح اس کا مسلسل استعمال نشے کی لت میں مبتلا کردیتاہے۔

    دل
    چرس کے پہلے کش کے صرف چند منٹ بعد دل کی دھڑکن کے رفتار کی شرح فی منٹ 20سے 50تک پہنچ جاتی ہے۔ دل کی یہ غیر معمولی رفتار 20منٹ سے 3گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے ۔

    آنکھیں
    چرس آنکھ میں موجود خون کی شریانوں کے پھیلائو کاباعث بنتی ہے جس کی وجہ سے نشے کے عادی افراد کی پلکوں پر بوجھ کی وجہ سےان کی آنکھیں زیادہ تر بند ہی رہتی ہیں ۔اس کے علاوہ یہ ہذیان(فریب خیال) میں بھی مبتلا کردیتی ہے ۔

    معدہ
    چرس پینے والے افراد کو بھوک بہت زیادہ لگتی ہے اور وہ ہروقت اپنے آپ کو خالی پیٹ ہی محسوس کرتے ہیں۔چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق منشیات دماغ کے اس حصے کو غیر فعال کردیتی ہے جس کا تعلق اشتہا(بھوک)سے ہوتاہے ۔

    دیرپامضراثرت
    دن میں کم ازکم تین بار چرس پینے والے عادی افراد کا آئی کیو لیول انتہائی نچلی سطح تک گرجاتاہے ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چرس کے دماغ ،دل ،آنکھوں اورمعدے پرمرتب ہونے والے انتہائی مضراثرات Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top