728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 6 March 2017

    علامہ تصور جوادی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار



    ذرائع کے مطابق گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی فرقہ وارنہ کارروائیاں میں بھی ملوث ہے۔


     قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی ہر دل عزیز شخصیت علامہ تصور حسین جوادی پر حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی فرقہ وارنہ کارروائیاں کی ہیں اور اس کے خلاف پنجاب میں کئی مقدمات بھی درج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد نے ہی علامہ تصور جوادی پر فائرنگ کی تھی۔ حساس اداروں کی جانب سے گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ تقریبا تین ہفتے قبل پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور حسین جوادی پر مظفرآباد میں تکفیری دہشت گردوں نےفائرنگ کی تھی جس سے علامہ تصور حسین جوادی اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئی تھیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: علامہ تصور جوادی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top