728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 6 March 2017

    صوابی آپریشن، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید


    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوئے ہیں۔


     خیبرپختوںخوا کے ضلع صوابی میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شھید ہو گئے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن 'رد الفساد' کے دوران سکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے ملک آباد میں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شھید ہو گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ملک کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے 22 فروری کو پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں سکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا، ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ 22 فروری کے بعد سے اس نئے فوجی آپریشن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صوابی آپریشن، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top