728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 8 March 2017

    فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی: آئی ایس پی آر



    فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پانچوں دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

    نام دہشتگرد۔ شوکت ولد عبدالجبار

    جرم۔۔۔۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے

    تعلق۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان

    دہشتگرد کا مجسڑیٹ اور ٹرائیل کورٹ میں اعتراف جرم

    3 بار اپیلیں مسترد

    سزا۔ پھانسی

    نام دہشتگرد۔ امداد اللہ ولد عبدالواجد

    جرم۔ڈسٹرکٹ بونیر میں تعلیمی اداروں پر حملے

    جرم۔سیکیورٹی اہلکاروں پر بھی حملے

    تعلق۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان

    3 بار اپیلیں مسترد

    سزا۔پھانسی

    نام دہشتگرد۔صابر شاہ ولد ولد سید احمد شاہ

    جرم۔سیکیورٹی فورسز پر حملے

    مجسٹریٹ اور ٹرائیل کورٹ میں اعتراف جرم

    3 دفعہ اپیلیں مسترد

    سزا۔ پھانسی

    نام دہشتگرد۔خاندان ولد دوست محمد خان

    جرم۔سیکیورٹی فورسز پر حملے

    تعلق۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان

    مجسٹریٹ اور ٹرائیل کورٹ میں اعتراف جرم

    3 بار اپیلیں مسترد

    سزا۔۔پھانسی

    نام دہشتگرد۔انور علی ولد فضل غنی

    جرم۔سیکیورٹی فورسز پر حملے

    مجسٹریٹ اور ٹرائیل کورٹ میں اعتراف جرم

    3 بار اپیلیں مسترد

    سزا۔۔پھانسی

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرد شوکت علی، انور علی، صابر شاہ اور امداد اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھے جب کہ دہشت گرد امداد اللہ نے بونیرمیں تعلیمی ادارے کو تباہ کیا تھا، پانچوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔
    Next
    This is the most recent post.
    Older Post
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی: آئی ایس پی آر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top