728x90 AdSpace

  • Latest News

    Friday 8 April 2016

    رجب المرجب کے واقعات


    رجب المرجب کے واقعاترجب ساتواں قمری مہینہ ہے۔ یہ مہینہ دور جاہلیت میں بھی مقدس سمجھا جاتا تھا: اس مہینے میں معبودوں کے لئے قربانی دی جاتی تھی اور جنگ حرام تھی؛ اگرچہ [ظہور اسلام]] کے بعد یہ اعمال رفتہ رفتہ ناپید ہوگئے۔ ایک اہم حدیث میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ سے روایت ہے کہ "رجب خدا کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضآن لوگوں (عام لوگوں) کا مہینہ ہے"۔ اس حدیث نے رجب کو شعبان اور رمضان کے برابر قرار دیا ہے۔ نیز آپ(ص) سے مروی ہے کہ "جس نے اس مہینے میں ایک دن روزہ رکھا گویا اس نے ایک مہینہ روزے رکھے ہیں"۔ 
    رجب جنت میں ایک نہر کا نام ہے جو شہد سے زیادہ میٹھا اور دودھ سے زیادہ سفید ہے اور جو بھی اس مہینے میں روزہ رکھے اس نہر سے سیراب ہوگا۔ رجب کو رحب الاصب یعنی لوگوں پر رحمت رب کی بارش بھی کہتے ہیں۔ 
    پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا: "رجب کا مہینہ میری امت کے لئے استغفار کا مہینہ ہے۔ جو اس مہینے میں روزہ رکھے وہ اللہ کی خوشنودی کا مستحق ہوگا، اللہ کا غضب اس سے دور ہوگا اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند ہوگا"۔
    دوسری حدیث میں ہے کہ "جو شخص اس مہینے میں تین دن روزہ رکھے جنت اس پر واجب ہوجاتی ہے"۔ 
    رجب کے مہینے میں متعدد دعائیں اور اعمال خاص وارد ہیں جن میں اہم ترین "ایام البیض (13 تا 15 رجب)" کے اعمال ہیں اور اعمال ام داؤد اور اعتکاف، شامل ہیں۔ یہ تمام اعمال محدث شیخ عباس قمی کی کتاب مفاتیح الجنان میں مذکور ہیں۔
    (ہداية الانام الی وقائع الايام، محدث قمي، ص 97؛ مفاتيح الجنان، ص 240)
    استغفار کا مہینہ
    امام جعفر صادق علیہ السلام نے روایت کی ہے کہ پیغمبر خدا [حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ]] نے فرمایا: رجب المرجب میری امت کے لئے استغفار(طلب مغفرت) کا مہینہ ہے پس اس مہینے میں بہت زيادہ استغفار کرو کیونکہ خدا بخشنے والا اور مہربان ہے اور رجب کو "اصب" کہتے ہیں کیونکہ اس مہینے کے دوران مؤمنین پر اللہ کی رحمت بکثرت برستی ہے۔ پس بکثرت پڑھو: أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَ أَسْأَلُهُ التَّوْبَةَ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: رجب المرجب کے واقعات Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top