ایرانی قونصل جنرل کا لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، محمد حسین بنی اسدی کہتے ہیں کہ ایران جلد ہی لاہور میں اپنے بینکوں کی برانچیں کھولے گا۔ ایرانی قونصل جنرل نے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین رحمان عزیز چن، سید محمد عاصم، پیر ناظم حسین شاہ، محمد یاسین، میاں زاہد جاوید، ایس ایم طارق، مشرف خواجہ، میاں عمران اصغر، راجہ حسن اختر، احمد رافع، رضا صدیقی، شہزاد اعوان، محمد عتیق اور حسین بخش سمیت دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ محمد حسین بنی اسدی نے کہا کہ پاکستان کا ایران سے گیس لینے کا معاہدہ ہوا تو ایران نے اپنے حصے کی 940 کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھا دی تھی لیکن پاکستان نے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن نہیں بچھائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران بہت جلد کراچی اور لاہور میں اپنے بینکوں کی برانچیں کھولے گا جبکہ پاکستان بھی ایران کے بڑے شہروں میں برانچیں کھول سکتا ہے۔ وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے زونل چیئرمین رحمان عزیز نے کہا کہ پاک ایران تجارت کا حجم 23 فیصد کم ہو گیا ہے۔ اس موقع پر سپورٹس گڈز، جراحی آلات سمیت دوسری اشیاء کی تجارت کو بڑھانے کیلئے سنگل کنٹری نمائش لگانے پر اتفاق ہوا۔
Tuesday, 12 April 2016
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment